وزیراعظم اور خاتون اول کے درمیان اختلاف کی خبریں بشری بی بی کی قریبی دوست کا اہم بیان سامنے آگیا

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خاتون اول بشری بیگم کی دوست فرح خان نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اول میرے گھر قطعاً قیام پذیر نہیں ،وہ بنی گالہ اسلام آباد میں ہیں۔فرخ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں سے متعلق جھوٹ بولے جائیں۔انہوں نے قوم کو حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پر مبنی واٹس اپ میسجز کے ذریعے وزیراعظم اور خاتون اول کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، بشری بی بی میرے گھر نہیں بلکہ

اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے خاتون اول کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا اور کہا خاتون اول ایک سال میں صرف ایک ہفتے کیلئے لاہور گئیں، پچھلے چند ماہ سے خاتون اول لاہور نہیں گئیں۔ سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں مگر مخالفت میں اتنے دور نہ نکل جائیں کہ دوسروں کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنائیں۔
جھوٹ پر مبنی واٹس اپ میسیج کے ذریعے وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں اور بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں.

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

29 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

39 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

46 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

53 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

1 hour ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

1 hour ago