بلاول کو گری ہوئی باتیں نہیں کرنی چاہئیں شاہدخاقان عباسی پھٹ پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے محاورے کے طور پر کہا تھا کہ پائوں پکڑنے کو تیار ہوں، بلاول کو ایسی گری ہوئی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،نواز شریف نے کمزور ڈومیسائل کے ساتھ زیادہ پیشیاں بھگتی ہیں،ڈیل کی سیاست نے پاکستان کو یہاں تک پہنچایا ہے، کسی پر ڈیل کا الزام نہیں لگاتا کوئی کر رہا ہے تو غلط کر رہا ہے،شہباز شریف کمر کی تکلیف کے باعث پہلے جلسے میں نہیں گئے، آزاد کشمیر میں باقی جلسوں میں شہباز شریف شرکت کریں گے۔نجی ٹی وی

کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکو پی ڈی ایم سے نکالے جانے کا غصہ ہے، ہمیں کسی کے ساتھ مفاہمت نہیں کرنی، شہباز شریف نے محاورے کے طور پر کہا تھا کہ پائوں پکڑنے کو تیار ہوں، بلاول کی ایسی گھٹیا باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا۔میںبلاول سے یہی توقع کر سکتا ہوں اور بہتری کی امید نہیں ہے، جو اپنے منہ سے کہے میں نظریاتی ہوں وہ نظریاتی نہیں ہوتا، جو جماعت اصولوں پر کھڑی ہے وہ ہے (ن)لیگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص مسلم لیگ (ن)سے خائف ہے، حکومت ہو یا اپوزیشن ہر کوئی مسلم لیگ (ن)کی بات کرتا ہے، حکومت کی جانب سے (ن) لیگ میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، حکومت کے ہی لوگ کچھ دن پہلے تک شہباز شریف کی تعریفیں کر رہے تھے، سکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد ان پر تنقید شروع کی گئی۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کمزور ڈومیسائل کے ساتھ زیادہ پیشیاں بھگتی ہیں، آصف زرداری کا ڈومیسائل تو مضبوط ہے، انہوںنے کم پیشیاں بھگتیں، سیاست کا مطلب یہ نہیں کہ حقائق پر پردہ ڈالا جائے، جن لوگوں نے غلطیاں کی ہیں انہیںبھگتنا بھی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بلاول پر سلیکٹڈ کا جو ٹوئٹ کیا تھا اس پر معذرت کی تھی، میں دوبارہ معذرت کر لیتا ہوں کہ ہمیں ساتھ چلنا چاہیے، ڈیل کی سیاست نے پاکستان کو یہاں تک پہنچایا ہے، کسی پر ڈیل کا الزام نہیں لگاتا کوئی کر رہا ہے تو غلط کر رہا ہے، کیا جیل جانا، پیشیاں بھگتنا ڈیل ہے، نواز شریف بالکل ڈیل کر کے بیرون ملک نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کمر کی تکلیف کے باعث پہلے جلسے میں نہیں گئے، آزاد کشمیر میں باقی جلسوں میں شہباز شریف شرکت کریں گے۔انہوںنے کہا کہ جوکہتے ہیں شہباز شریف جان کر اسمبلی نہیں آئے یہ شرم کی بات ہے، بلاول شہباز شریف سے بجٹ اجلاس میں عدم موجودگی کا پوچھ سکتے ہیں؟، شہباز شریف قائد حزب اختلاف اور بلاول اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈر ہیں۔

Recent Posts

بختیارآباد:نیشنل ہائی وے NA65 چکھڑا کے مقام پر ڈاٹسن کو حادثہ، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق 9افراد زخمی ہوگئے

بختیار اآباد(قدرت روزنامہ)بختیارآباد:نیشنل ہائی وے NA65 چکھڑا کے مقام پر ڈاٹسن کو حادثہ حادثے میں…

2 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے  کوئٹہ پہنچنے پر…

8 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی  کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس…

13 mins ago

ٹیم کی سرجری یا کچھ اور ؟محسن نقوی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کیلئے بلا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی…

19 mins ago

حج کی ادائیگی میری زندگی کا ناقابل یقین تجربہ تھا: ثانیہ مرزا

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کے تجربے کو…

23 mins ago

ثناء جاوید اور شعیب ملک کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی شعیب ملک اور اُن کی دوسری اہلیہ، اداکارہ و…

26 mins ago