آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان میں سخت سیکیورٹی کی گواہی دینے لگے

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حفاظت کسی ملک کے سربراہ کی طرح ہو رہی ہے،آپ جہاز سے اترنے سے واپس رخصت ہونے تک سخت ترین سیکیورٹی دیکھیں گے۔ ایک انٹرویو میں بین کٹنگ نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی بہت ہی زبردست ہے، اسی وجہ سے آپ یہاں پر خود کو انتہائی محفوظ سمجھتے ہیں،آپ جہاز سے اترنے سے واپس رخصت ہونے تک سخت ترین سیکیورٹی دیکھیں گے، پاکستان میں صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم ہوتی ہے، اگر ہمارے وزیراعظم

بھی پاکستان کا دورہ کریں تو انھیں بھی اسی قسم کی ہی سیکیورٹی دی جائیگی جو ہمیں دی جاری ہے، یا ہماری آنے والی ٹیسٹ ٹیم کو دی جائے گی۔بین کٹنگ کی اہلیہ اور سابق ماڈل و سنگر ایرن ہولینڈ بطور پریزینٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کام کررہی ہیں،انھوں نے کہا کہ مجھے یا اہلیہ کو کسی قسم کا کوئی بھی خوف یا سیکیورٹی کے حوالے سے خدشہ محسوس نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ جب آپ پہلی مرتبہ جب یہاں آئیں،خصوصاً آسٹریلوی جھنڈے یا ایک ٹیم بینر کے تلے دورہ کریں تو تشویش کا شکار ہونا لازمی ہے،البتہ میں اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر بتا رہا ہوں کہ میں نے یہاں پر کافی لطف اٹھایا،یہی وجہ ہے کہ میں ہر سال یہاں آتا ہوں، میری اہلیہ بھی ساتھ ہیں۔بین کٹنگ نے کہاکہ اس وقت بائیوببل زندگی آپ کیلئے اہم ہے، دنیائے کرکٹ میں آپ کو بائیوسیکیورٹی انتظامات کا زیادہ سامنا رہتا ہے۔ دوسری جانب ڈیرن بیری نے کہا کہ جب میں یہاں آیا تو ٹیم کے آگے اور پیچھے مسلح اہلکاروں کی گاڑیاں چلتیں اور اوپر ہیلی کاپٹر پرواز کرتا رہتا، یہ میرے لیے ایک بالکل ہی مختلف قسم کا تجربہ تھا مگر جتنا بھی وقت میں نے پاکستان میں گزارا کسی وقت بھی خود کو غیرمحفوظ تصور نہیں کیا۔

Recent Posts

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

8 mins ago

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

28 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

52 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

60 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago