عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، نوابزادہ طارق مگسی

گنداواہ(قدرت روزنامہ)صوبائی سینئر وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ میں ٹراما سنٹر کے قیام سے ایمرجنسی مریضوں کو صحت بہتر سہولیات میسر ہونگی اور عوام اس سے استعفادہ حاصل کرسکیں گے جبکہ صحت کے حوالے مزید بہتر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سنٹر کی بلڈنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں محکمہ صحت کو مزید فعال بنا رہی ہے کیونکہ محکمہ صحت معاشرے میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے، تقریب میں کمشنر نصیراباد فتح خان خجک۔چیف سردارجلال خان لاشاری ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکڑ رخسانہ مگسی، میر فرحان سہراب خان مگسی بی اے پی تحصیل گنداواہ کے صدر سید صفدر علی شاہ حسینی، میر مہراللہ خان مگسی ایکسین بلڈنگ جھل مگسی محمد انور سمیجو، سردار خضرانور شاہ بخاری، ایڈوکیٹ سید ولایت حسین شاہ و دیگرز معتبرین و معززین موجود تھے جبکہ صوبائی سینئر وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی و کمشنر نصیرآباد فتح خان خجک نے ٹراماسنٹر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایکسین بلڈنگ محمد انور نے صوبائی وزیر اور کمشنر نصیرآباد کو ٹراما سنٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکڑ رخسانہ مگسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی اور کمشنر نصیرآباد سے مطالبہ کیا کہ ٹراماسنٹر گنداواہ میں عملہ اور سامان بھی فراہم کیا جائے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ سمیت ضلع کی دیگر ہسپتالوں میں میڈیکل افسیرز اور لیڈی میڈیکل آفسیر کی آسامیاں خالی ہیں ان کو پر کرنے کی اشد ضرورت ہے اس سے قبل صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی سرکٹ ہاوس گنداواہ میں معذور افرادمیں رکشے تقسیم کیے۔

Recent Posts

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

2 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

14 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

29 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago