کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی چمن میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے دو اہم دہشتگرد گرفتارخودکش جیکٹس سمیت گولہ بارود برآمد، سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے چمن میں خفیہ اطلاع کی بناء پر کاروائی کرتے ہوئے کا لعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق دونوں دہشتگردوں نے سپین بولدک افغانستان میں واقع طور آغا نامی ٹی ٹی پی کمانڈر کے تحت جماعت الاحرار، ٹی ٹی پی سے اپنی وابستگی کا اعتراف کیا ہے ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے 27 جنوری 2022کو چمن میں ایک لیویز کانسٹیبل کے قتل اور 4 فروری022 2 کو چمن میں لیویز پارٹی پر گرینڈ حملوں میں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے،سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 4 خودکش جیکٹس،10 کلوگرام دھماکہ خیز مواد،2ہینڈ گرینڈ، 3بنڈل پرائما کارڈ،8آئی ای ڈی کنٹرولر، 2ریموٹ کنٹرول، 4سیل، 10ڈیٹونیٹر، ایس ایم جی کے 100جبکہ پسٹل کے 90راؤنڈ، 1مکسر اور 1باکس برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…