سبی، تین روزہ تبلیغی اجتماع امت مسلمہ کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر

سبی(قدرت روزنامہ)سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی، تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا ممتاز عالم دین مولانا خورشید احمد نے پڑھائی،اختتامی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،اجتماع کی اختتامی دعا کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے،ڈسٹرکٹ پولیس،بی سی،لیویز فورس سمیت ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھاتفصیلات کے مطابق سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع اتوارکے روز صبح نوبجے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،اجتماعی دعا میں ملک کی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں اجتماعی دعامیں شریک ہونے کے لئے ملک بھر سے قافلوں کی آمدکا سلسلہ دعا سے کچھ دیر قبل تک جاری رہے تبلیغی اجتماع میں تین لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ڈسٹرکٹ پولیس،بی سی،لیویز فورس سمیت ایف سی اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اس موقع پراجتماع میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو موجودہ چیلنجز سے نبردآزما کرنے کے لیے دین سے دوری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو جتنے بھی مسائل کا سامناہے دین محمدی ﷺ سے دوری کا نتیجہ ہے جبکہ قرآن و سنت ہمارئے لیے مشعل راہ ہیں جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں علماء کرام نے کہا کہ امت اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں اور اپنے دشمن کو پہچانیں،جبکہ یہود و نصارہ کی جانب سے امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جسے ہم قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ناکام بنا سکتے ہیں علاوہ ازیں اختتا می دعا کے بعد رش ہو نے کے با عث ٹریفک پو لیس نے اجتما ع گا ہ سے آنے وا لے قا فلوں کو بھٹہ با ئی پا س سے سبی مین شاہر ا ہ پر جا نے کیلیے خصو صی پلان مر تب ہے جس کی نگرا نی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ، ایس ایس پی میر دوستین دشتی خود کر رہے تھے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago