تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی اسمبلیاں تحلیل! عمران خان کیا کر سکتے ہیں؟ تہلکہ خیز پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہاکہ عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دو مہینے بہت اہم ہیں، عمران خان

کیلئے ایک کے بعد ایک کرائسز آئیں گے،اسی سال عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کیلئے 23مارچ کا دن بہت اہم ہے ،عمران خان سے ایسے فیصلے کروائے جائیں گے جو مستقبل میں انکے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ منظور وسان نے کہاکہ آج باہر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے آپسی اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں،حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی۔صحافی نے سوال کیاکہ کیا 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان بطور وزیراعظم شریک ہونگے؟ ۔ منظور وسان نے کہاکہ ممکن ہے عمران خان کی جگہ کوئی اور شرکت کرے۔صحافی نے سوال کیاکہ اس سب کے پیچھے کون ہے جو ڈوریاں ہلا رہا ہے؟ ۔ منظور وسان نے جواب دیا کہ پیچھے جو ہوتے ہیں وہ نظر نہیں آتے،حالات سنگین نظر آ رہے ہیں میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا.دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں ،نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں،صرف بندوں کے کلیئر ہونے کی بات ہے کہ ہم نے کس کو لینا ہے اور کس کو نہیں ،23مارچ کو پریڈ بھی ہو گی اور لانگ مارچ بھی ہوگا ، سمجھیں حکومت کے خلاف تحریک عدم کامیاب ہو گئی اور جلد عوام کی نا لائق او رنا اہل ٹولے سے جان چھوٹے گی، تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کو انتہائی خفیہ رکھا جائے گا ۔رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں سے رابطہ کرنا ہوتا ہے پہلے ان کی فہرست مرتب ہوتی ہے ، ہمارے نمبر پورے ہیں ، ہمارے نمبر کلیئر ہیں اب صرف لوگوں کا کلیئر ہونا باقی ہے کہ کن کو لینا ہے یا نہیں لینا ۔ اب ہم حکومت کے خلاف بھرپور سنجیدگی کے ساتھ پیشرفت کر رہے ہیں ،حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہو گی ، سمجھیں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ، حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے او ریہ جانے کی تیاری میں ہے ، عوام کی جلد نا لائق اور نا اہل ٹولے سے جان چھوٹے گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 23مارچ کو پریڈ بھی ہو گی اور لانگ مارچ بھی ہوگا، اس روز دونوں چیزیں ہوں گی،انہوں نے پہلے سپیکر یا وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ابھی طے نہیں ہوا ۔رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی حتمی تاریخ طے ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا اس کا اختیار پارٹی قائد نواز شریف اور اسی طرح دیگر جماعتوں نے اپنی قیادت کو دیا ہے ، اس کی جو بھی تاریخ طے ہو گی اسے انتہائی خفیہ رکھا جائے گا۔

Recent Posts

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

4 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

11 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

21 mins ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

1 hour ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

1 hour ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

2 hours ago