’’عمران خان ،جہانگیر ترین کو بیٹے سمیت جیل بھیجنا چاہتے ہیں‘‘ (ن)لیگ اتنی مطمئن کیوں ہے؟ سلیم صافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کی طرح جہانگیر ترین کو اندر کرنا چاہتے ہیں۔ سلیم صافی نے مزید کہا کہ (ن) لیگ میں اس وقت ایک اطمینان کی سی کیفیت نظر آرہی ہے اور میاں نواز شریف بھی کافی حد

تک مطمئن نظر آرہے ہیں کہ ایمپائر نیوٹرل رہے گا، آصف زرداری کا حال یہ ہے کہ وہ اطمینان کا سمندر بنے ہوئے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمٰن بھی بڑی حد تک مطمئن نظر آرہے ہیں۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان شہباز شریف کی طرح جہانگیر ترین کو اندر کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ باہر پھررہے ہیں او ران کا جہاز بھی ادھر ادھر گھوم رہا ہے، اس مرتبہ جو کچھ ہورہا ہے انتہائی رازداری کے ساتھ ہورہا ہے حد تو یہ ہے کہ جو بھی معاملات ہیں وہ اپنے قریبی ساتھی سے بھی شیئر نہیں کیے جارہے ہیں کیونکہ عدم اعتماد مذاق نہیں ہوتا اس میں بہت جوڑ توڑ ہوتے ہیں، معاملات کو سنبھالنا ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی صفوں میں اس وقت جو کھلبلی اور بے چینی ہے، وہ بھی اسی بات کی غماز ہے اور اب تو انہوں نے ایوارڈ بھی تقسیم کردیے ہیں، ایوارڈ تو ہمیشہ اختتام پر ہی دیے جاتے ہیں اس لیے ان کو بھی لگ رہا ہے کہ شاید گیم از اوور ۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے غیر جانبدار ہونے کا ثبوت اور علامت ہے جس میں ایک فیصل واؤڈا کے خلاف فیصلہ ہے، اس وقت حکومتی صفوں میں بہت بے چینی پائی جارہی ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں جہانگیر ترین ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر سامنے نظر آرہے ہیں کیونکہ اس پارٹی کے اندر سب کو ہی آگاہی ہے آدھے سے زیادہ لوگوں کو لالچ دیکر یا پھر جبر کے ذریعے لایا گیا ہے اور یہ سب ہی جہانگیر ترین کے ذریعے آئے تھے، ابھی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ جہانگیر ترین کو وہ ان کے بیٹے سمیت جیل کے اندر کردیں۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

2 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

8 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

28 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

36 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

48 mins ago

بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس…

56 mins ago