ملتان(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جرگہ تشکیل دیا جا رہا ہے . جرگی پی ڈی ایم کی جماعتوں پر مشتمل ہوگا .
حکومت کی حلیف جماعتوں سے کہا جائے گا بہت ہوگیا اب عوام پر رحم کریں .
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جلد بازی نہیں کریں گے جب نمبر پورے ہیں اسی وقت عدم اعتماد لائیں گے . اب تک کے حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے مثبت ہیں . عدم اعتماد پر ووٹ پورے نہ ہوئے تو پرانے تجربات سے فائدہ اتھائیں گے .
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزارتوں میں اربوں روپے کے گھپلے ہو رہے ہیں اور انہیں ایوارڈ بھی دیے جا رہے ہیں . اگر دورہ چین اور خارجہ پالیسی کامیاب ہے کہ پھر شاہ محمود قریشی کو کیوں محروم رکھا گیا ہے .
. .