صندل خٹک کا ناگن ڈانس اور عامر لیاقت کے ذومنی اشعار وائرل

(قدرت روزنامہ)پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل “بول انٹرٹینمنٹ” کے شو “بول ہاوس” میں معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کا کیا گیا “ناگن ڈانس” اور عامر لیاقت حسین کے ذومعنی اشعار وائرل ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے سب سے بڑے میزبان عامر لیاقت کی میزبانی میں جاری شو “بول ہاوس“ میں صندل خٹک نے اُن سے ناگن ڈانس کرنے کی درخواست کی۔

تاہم عامر لیاقت نے ان کی درخواست یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ آپ کچھ اور کرا لیں ، بلکہ مجھ سے کچھ نہ ہی کرائیں تو بہتر ہے، میں کچھ کرتا ہوں تو پورا پاکستان دیکھتا ہے۔

اس کے بعد صندل خٹک نے عامر لیاقت کی نقل اتارتے ہوئے ناگن ڈانس کے کچھ اسٹیپس کئے۔

عامر لیاقت نے ایک ذومعنی شعر بھی سُنایا، جس کا دوسرا مصرع سن کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔

پاکستان میں اگر کسی شو کی میزبانی کی بات کی جائے اور عامر لیاقت حسین کا نام نہ لیا جائے تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہوگی کیوں کہ عامر لیاقت سیاست کے ساتھ ساتھ شوبز کی دنیا کے ساتھ بھی بھرپور انصاف کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی نامور شوبز شخصیات انہیں ملک کا سب سے بڑا انٹرٹینر تسلیم کرتی ہیں۔

عامر لیاقت حسین پہلے بھی سیاسی ومذہبی پروگرامات اور دلچسپ گیم شوز کی میزبانی کرتے رہے ہیں۔ جن میں ’گیم شو ایسا نہیں چلے گا‘ اور پاکستان کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن ’رمضان میں بول‘ شامل ہیں۔

ان کے پروگرامز کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

11 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

23 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

35 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

40 mins ago

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

50 mins ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

59 mins ago