یوکرین تنازع، امریکی و روسی صدر کی ٹیلیفونک گفتگو میں ایک دوسرے کو دھمکیاں

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) یوکرین کے محاذ پر کشیدگی میں کمی کے لئے امریکا اور روس کے صدور کیدرمیان ٹیلیفونک رابطہ دھمکیوں میں بدل گیا، امریکی اور فرانسیسی صدور کی روسی صدر پیوٹن کو یوکرین پر حملے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین میں جنگ کا خدشہ بڑھ گیا، امریکی اور روسی صدور نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایک دوسرے کو دھمکیاں دیں ،جوبائیڈن نے اس موقع پر کہاکہ یوکرین پر حملہ کیا تو روس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی روسی صدر کو یوکرین پر حملے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ، فرانسیسی صدر نے بھی پیوٹن کو فون کر کے جنگ کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا، روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی صورت میں یورپ کے سخت رد عمل کا بتا دیا۔

کئی ممالک نے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی، امریکا نے یوکرینی سفارتخانے سے نان ایمرجنسی سٹاف کو لوٹنے کی ہدایت کردی، سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ سرحد پر مسلسل روسی فوج میں اضافے سے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ۔

روس نے کہاکہ بے بنیاد پروپیگنڈے کے باعث یوکرین میں روسی ملازمین کے خلاف اشتعال انگیزی کا خدشہ ہے جس پر سفارتخانے میں عملے کی تعداد کم کردی ۔برطانوی وزارت دفاع نے اپنے شہریوں کو یوکرین سے جلد از جلد نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی طرح یوکرین سے شہریوں کو نکالنے برطانوی افواج نہیں آئیں گی، نیدرلینڈز نے یوکرین کے لیے پروازیں بند کر دیں، جرمنی،آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ،کویت اور لتھوانیا نے بھی شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
روسی افواج کی مختلف محاذوں پر جنگی مشقیں جاری ہیں، بیلاروس کے جنوبی علاقے میں بری افواج نے جنگی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، ادھر کریل جزائر کے قریب روسی آبدوز نے امریکی آبدوز کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔بحیرہ اسود میں کریمیا کے ساحل کے قریب ماسکو کے 30 جنگی جہازوں نے ملٹری ایکسرسائز کی۔

Recent Posts

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

5 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

11 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

26 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

31 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

38 mins ago

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا…

47 mins ago