شاہین آفریدی مایوس نہیں ، پر سکون رہتے ہیں ، عاقب جاوید

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مایوس نہیں بلکہ پازیٹو اور پرسکون رہتے ہیں، وہ نوجوان کپتان ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر گرائونڈ میں غصہ نہیں کرتے ہیں، گھبراتے نہیں، یہی ان کی کامیابی ہے .
ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی توقعات سے بڑھ کر امیدوں پر پورا اترے ہیں، جیسن رائے سے اتنے رنز پڑنے کے باوجود وہ گھبرائے نہیں، لاہور قلندرز کیلئے اب تک ٹورنامنٹ بہت اچھا جا رہا ہے، تمام کھلاڑی سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو میچز ہارے اس میں بھی سخت مقابلہ کیا یک طرفہ نہیں ہارے .

لاہور قلندرز کی فیلڈنگ کے بارے میں عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں نے کچھ بچوں والے کیچز ڈراپ کئے جس پر حیران ہوں ایسے کیسے ہو گیا، فیلڈنگ مجموعی طور پر اچھی ہے کوئی کھلاڑی بوجھ نہیں تمام فٹ ہیں .

افغانستان کے راشد خان 19 فروری کے بعد نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے، اس حوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ راشد خان بلاشبہ نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر ہے ان کی کمی تو محسوس ہو گی، ان کے جانے کے بعد بھی مضبوط کمبی نیشن بنائیں گے . انہوںنے کہاکہ لاہور قلندرز گرائونڈ میں آتی ہے تو کرائوڈ بھی آتا ہے، لاہور کے کرکٹ فینز لاہور قلندرز سے محبت کرتے ہیں، اور اپنی ٹیم کو بہت سپورٹ کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں