شاہین آفریدی مایوس نہیں ، پر سکون رہتے ہیں ، عاقب جاوید

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مایوس نہیں بلکہ پازیٹو اور پرسکون رہتے ہیں، وہ نوجوان کپتان ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر گرائونڈ میں غصہ نہیں کرتے ہیں، گھبراتے نہیں، یہی ان کی کامیابی ہے۔
ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی توقعات سے بڑھ کر امیدوں پر پورا اترے ہیں، جیسن رائے سے اتنے رنز پڑنے کے باوجود وہ گھبرائے نہیں، لاہور قلندرز کیلئے اب تک ٹورنامنٹ بہت اچھا جا رہا ہے، تمام کھلاڑی سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو میچز ہارے اس میں بھی سخت مقابلہ کیا یک طرفہ نہیں ہارے۔لاہور قلندرز کی فیلڈنگ کے بارے میں عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں نے کچھ بچوں والے کیچز ڈراپ کئے جس پر حیران ہوں ایسے کیسے ہو گیا، فیلڈنگ مجموعی طور پر اچھی ہے کوئی کھلاڑی بوجھ نہیں تمام فٹ ہیں۔

افغانستان کے راشد خان 19 فروری کے بعد نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے، اس حوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ راشد خان بلاشبہ نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر ہے ان کی کمی تو محسوس ہو گی، ان کے جانے کے بعد بھی مضبوط کمبی نیشن بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ لاہور قلندرز گرائونڈ میں آتی ہے تو کرائوڈ بھی آتا ہے، لاہور کے کرکٹ فینز لاہور قلندرز سے محبت کرتے ہیں، اور اپنی ٹیم کو بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

Recent Posts

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

2 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

16 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

21 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

28 mins ago

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا…

38 mins ago

چیمپئنزکپ: صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

فیصل آبا(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔…

46 mins ago