اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی پر لائن لاسز کا تناسب 300 فیصد تک بڑھا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے گیس یوٹیلیٹی کمپنیوں کے لیے ایل این جی پر لائن لاسز کا تناسب 300 فیصد تک بڑھا دیا، جس کی ادائیگی چھوٹے صارفین بشمول گھریلو صارفین ہوٹلوں اور سی این جی سیکٹر کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے صارفین کے لیے گزشتہ دو ماہ (جنوری اورفروری)کے لیے بغیر جی ایس ٹی ایل این جی کے وزن کی اوسط سے قیمت فروخت کا اعلان کیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈسٹری بیوشن نقصانات جنوری سے بڑھ کر 18.28 فیصد ہو گئے ہیں جو گزشتہ سال دسمبر میں 6.30 فیصد تھے۔اسی طرح جنوری سے

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے لیے 12.32 فیصد تک ڈسٹری بیوشن نقصانات کی اجازت دی گئی ہے جو دسمبر 2021 میں 6.30 فیصد تھے۔آر ایل این جی کے لیے ٹرانسمیشن نقصانات تبدیل نہیں ہوئے جو ایس این جی پی ایل کے لیے 0.38 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی کے لیے 0.12 فیصد ہیں۔ماہرین نے کہا کہ ٹرانسمیشن نقصانات کا بل بڑے صارفین یعنی آئی پی پیزاور صنعتی صارفین کو کیا جاتا ہے جبکہ چھوٹے صارفین، بشمول گھریلو صارفین، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کی جانب سے ڈسٹری بیوشن نقصانات کے تحت بل کیے جانے والے زمرے ہیں۔سی این جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جنوری اور فروری میں سستی ایل این جی کارگو خریدنے کے باوجود گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی۔

Recent Posts

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

1 min ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

10 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

17 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

31 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

36 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

43 mins ago