پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا ۔ جیو نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا ہم خیال گروپ بھی متحرک ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں ہم خیال گروپ نے اپنا اہم اجلاس آج لاہور میں طلب کیا ہے ، یہ اجلاس کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس کے فارم ہاؤس پر ہوگا ، جس کے بارے میں ہم خیال گروپ کے سینئر رہنما غضنفر عباس چھینہ کہتے ہیں کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اس کے علاوہ اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور مجموعی سیاسی صورتِ حال پر بھی غور کیا جائے گا ۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ میں ارکان پنجاب اسمبلی عامر عنایت شاہانی ، علی رضا خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ ، محمد احسن جہانگیر ، گلریز افضل گوندل شامل ہیں جب کہ ہم خیال گروپ کے دیگر ارکان میں خواجہ داؤد سلمانی ، محی الدین کھوسہ ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس شاہ ، غضنفر عباس چھینہ ، تیمور علی لالی ، سردار شہاب الدین ، فیصل فاروق چیمہ ، اعجاز خان اور غلام علی اصغر شامل ہیں۔

ادھر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ترین گروپ کے اراکین کی غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ ، عون چودھری، سلمان نعیم، لالہ طاہر، خرم لغاری، اسحق خاکوانی، فیصل حیات جبوانہ اور اجمل چیمہ شریک ہوئے، اس دوران اہم امور پر مشاورت کی گئی ، جہانگیر ترین کے حامی ارکانِ اسمبلی نے آئندہ لائحہ عمل کے لئے مشاورت کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے ہم خیال ارکان نے اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی کیوں کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت ترین گروپ سے ملاقات کی خواہشمند ہے ، جس کے بارے میں ترین گروپ کے رہنمائوں نے غیر حاضر دوستوں سے فون پر بھی مشاورت کی، گروپ کے ارکان کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی حتمی پالیسی کا انتظار ہے، فی الحال اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے کا موقف اختیار کریں گے، اپوزیشن کے حتمی کارڈز سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین اپنا لائحہ سامنے لائیں گے ، ترین گروپ نے اپوزیشن کے حتمی کارڈ سامنے آنے تک خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سیاسی حالات میں دیکھو اور انتظار کرو پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

7 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

22 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

28 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

37 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

45 mins ago

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

60 mins ago