اس عمر میں یہ عشق نہیں آسان، شعیب اختر کا شاہد آفریدی کو مشورہ

(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ مشورہ دے دیا۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں کو پی ایس ایل 7 چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

شعیب اختر نے ٹویٹ میں لکھا ہے “آرام کرو لالہ، اس عمر میں یہ عشق نہیں آسان”

واضح رہے کہ 41 سالہ شاہد آفریدی نے کمر میں تکلیف کے باعث پی ایس ایل 7 دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو ایک اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتے تھے لیکن پرانی انجری کے باعث ان کی کمر کی تکلیف بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7کو خیر آباد کہہ دیا

ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل 7 صرف مداحوں کے لیے کھیل رہے تھے لیکن اب ان کی برداشت کی ہمت جواب دے گی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ آرام کے بعد وہ دوبارہ کسی اور لیگ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

56 mins ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

3 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

3 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

3 hours ago