(قدرت روزنامہ)دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ‘ گہرائیاں’ کوملے جلے ردعمل کا سامنا رہا لیکن لیکن کنگنا رناوت نے خاصے سخت الفاظ میں تجزیہ کرتے ہوئے دپیکا کوبھی لپیٹ میں لے لیا .
گہرائیاں کی ریلیزسے قبل اس کا بےچینی سے انتظارکیاجارہا تھا، فلم کی مرکزی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، سدھانت چترویدی اوراننیا پانڈے شامل ہیں .
محبت اوربےوفائی کے موضوع کے گردگھومتی اس فلم کو شکون بترا نےڈائریکٹ کیا ہے،ریلیزسے پہلے دیپیکا، سدھانت اوراننیا تینوں نے ہی سوشل میڈیا سمیت دیگرپلیٹ فارمزپرفلم کی تشہیرکرتے ہوئے مداحوں کوایک ساتھ کام کرنے کے تجربےسےمتعلق بھی آگاہ کیا . دیپیکا اور سدھانت کے محبت بھرے مناظر کی کوریوگرافی انٹیمیسی ڈائریکٹردرگئی نےکی ہے، اسی حوالے سے دونوں کی اسکرین کیمسٹری کا بھی خاصاچرچارہا .
گہرائیاں جمعہ 11 فروری کوایمیزون پرائم پرریلیزکی گئی، بہت سے شائقین نے مرکزی کرداروں کی تعریف کی لیکن پرفارمنس کی تعریف کی لیکن فلم کے اختتامی مناظرتوقعات پرپورااترنے میں ناکام رہے کیونکہ بہت سے افراد اس کی توقع نہیں کررہے تھے .
اس سے قبل بھی مختلف مواقع پرپورے بالی ووڈ کو اپنا دشمن قراردینے کیلئے پہچانی جانے والی کنگنا نے ‘گہرائیاں’ کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انسٹااسٹوریزمیں اپنے خیالات کااظہار کیا .
کنگنا نےپوسٹ میں واضح کیا کہ ،’میں بھی اسی دورکی ہوں اوراس قسم کے رومانس کو سمجھتی ہوں اس لیے براہ کرم نئے دور یا شہری فلموں کے نام پر کچرے کا ڈھیر فروخت نہ کریں . بُری فلمیں بُری ہی ہوتی ہیں، جسمانی نمائش یا فحاشی اسے بچا نہیں سکتیں ‘ .
گوکنگنا نے اپنی پوسٹ میں براہ راست فلم کا نام نہیں لیا، لیکن ان کی یہ پوسٹ اتنی واضح ہے کہ اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ کنگنا نے اسی فلم پرکڑی تنقید کی ہے .
اداکارہ نے دوٹوک الفاظ میں لکھا، ‘ یہ ایک بنیادی حقیقت ہے، کوئی گہرائیاں والی بات نہیں ہے’ .
کنگنا جلد اوٹی ٹی پلیٹ فارم پرایکتا کپورکے رئیلٹی شو کی میزبانی کرتی ہوئی نظرآئیں گی .