کنگنانےدیپکاکی نئی فلم کو ‘فحش’قرار دےدیا

(قدرت روزنامہ)دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ‘ گہرائیاں’ کوملے جلے ردعمل کا سامنا رہا لیکن لیکن کنگنا رناوت نے خاصے سخت الفاظ میں تجزیہ کرتے ہوئے دپیکا کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔

گہرائیاں کی ریلیزسے قبل اس کا بےچینی سے انتظارکیاجارہا تھا، فلم کی مرکزی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، سدھانت چترویدی اوراننیا پانڈے شامل ہیں۔
محبت اوربےوفائی کے موضوع کے گردگھومتی اس فلم کو شکون بترا نےڈائریکٹ کیا ہے،ریلیزسے پہلے دیپیکا، سدھانت اوراننیا تینوں نے ہی سوشل میڈیا سمیت دیگرپلیٹ فارمزپرفلم کی تشہیرکرتے ہوئے مداحوں کوایک ساتھ کام کرنے کے تجربےسےمتعلق بھی آگاہ کیا۔ دیپیکا اور سدھانت کے محبت بھرے مناظر کی کوریوگرافی انٹیمیسی ڈائریکٹردرگئی نےکی ہے، اسی حوالے سے دونوں کی اسکرین کیمسٹری کا بھی خاصاچرچارہا۔
گہرائیاں جمعہ 11 فروری کوایمیزون پرائم پرریلیزکی گئی، بہت سے شائقین نے مرکزی کرداروں کی تعریف کی لیکن پرفارمنس کی تعریف کی لیکن فلم کے اختتامی مناظرتوقعات پرپورااترنے میں ناکام رہے کیونکہ بہت سے افراد اس کی توقع نہیں کررہے تھے۔
اس سے قبل بھی مختلف مواقع پرپورے بالی ووڈ کو اپنا دشمن قراردینے کیلئے پہچانی جانے والی کنگنا نے ‘گہرائیاں’ کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انسٹااسٹوریزمیں اپنے خیالات کااظہار کیا۔
کنگنا نےپوسٹ میں واضح کیا کہ ،’میں بھی اسی دورکی ہوں اوراس قسم کے رومانس کو سمجھتی ہوں اس لیے براہ کرم نئے دور یا شہری فلموں کے نام پر کچرے کا ڈھیر فروخت نہ کریں۔ بُری فلمیں بُری ہی ہوتی ہیں، جسمانی نمائش یا فحاشی اسے بچا نہیں سکتیں ‘۔
گوکنگنا نے اپنی پوسٹ میں براہ راست فلم کا نام نہیں لیا، لیکن ان کی یہ پوسٹ اتنی واضح ہے کہ اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ کنگنا نے اسی فلم پرکڑی تنقید کی ہے۔
اداکارہ نے دوٹوک الفاظ میں لکھا، ‘ یہ ایک بنیادی حقیقت ہے، کوئی گہرائیاں والی بات نہیں ہے’۔
کنگنا جلد اوٹی ٹی پلیٹ فارم پرایکتا کپورکے رئیلٹی شو کی میزبانی کرتی ہوئی نظرآئیں گی۔

Recent Posts

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

1 min ago

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز…

2 mins ago

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

7 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

8 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

12 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

15 mins ago