ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی قومی ملکیت اور آثاثہ ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بہمن تربت میں ریکودیک بچاو تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکودیک بلوچستان کے عوام کی قومی ملکیت اور آثاثہ ہے بلوچستان کے نااہل حکومت کو بلوچستان کے وسائل کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دینگے وفاق نے سیندک معاہدے کا توسیع کرکے ماورائے آئین اقدامات کا مرتکب ہوا ہے معدنیات صوبائی سبجیکٹ ہے اور اس پر اختیار صرف صوبے کا ہے . انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کو بلوچ اور بلوچستان سے متعلق مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہوگا اسلام آباد کو بلوچستان سے دلچسپی ہے کیونکہ اس کی اسٹیٹجیک اہمیت ہے اور وسائل سے مالا مال ہے جبکہ بلوچ اس کی ترجہات میں شامل نہیں ہے اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہوگا جب تک بلوچ کو اسلام آباد قبول نہیں کرے گا اس مسائل و مشکلات کے حل میں سنجیدہ نہیں ہوگا مشکلات برقرار رہیں گے .

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ بلوچستان اور بلوچ عوام کے خلاف منصوبہ بند سازشوں کو بند کرنا ہوگا بلوچستان شمالی و جنوبی کسی صورت قبول نہیں بلوچستان کے وسائل پر بلوچ عوام کا حق اختیار کو تسلیم کرکے وسائل کی لوٹ و کھسوٹ بند کرنا ہوگا سیندک کاپر و گولڈ پروجیکٹ معاہدے میں توسیع کسی صورت قبول نہیں سیندک بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے اس کی آمدنی بلوچستان کے حوالے کی جائے اور صوبائی اختیار میں وفاقی مداخلت کو بند کیا جائے . انھوں نے کھاکہ بارڈر ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور ساحل سمندر پر ٹرالرنگ اور غیر قانونی مائیگیری کو فوری طور پر بند کرکے بھتہ مافیا کو فشریز ڈپارٹمنٹ سے نکال دیا جائے . انھوں نے کھاکہ سی سی آئی کا اختیار صوبوں کے مابین تنازعات کو سلجانے جبکہ ای سی سی کا وفاقی وسائل کو صوبوں کے مابین تقسیم کا ہے انھیں یہ اختیار نہیں کہ بلوچستان کے معدنیات کے معاہدوں میں توسیق کریں . اجلاس سے ریجنل سکریٹری واجہ ابوالحسن نے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ کسی کو بلوچستان کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے وقت قریب آگیا ہے غریب و محنت کش عوام آنے والے انتخابات کی تیاریاں کریں اور عوام دشمن ٹھپہ مافیا کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں اجلاس سے محمدجان دشتی اور مشکور انور نے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ ملک اس وقت اقتصادی بحران کا شکار ہے مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا دیا ہے لیکن حکومت کو پرواہ ہی نہیں ہے انھوں نے کھاکہ برسراقتدار ٹولے کو محنت کش اور غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں وہ اپنے مقاصد کے لیے سازشوں کے ذریعے کامیاب ہوئے ہیں ان کے چہرے اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں اب آئندہ انتخابات میں ان کو بری طرح شکست کا سامنا ہوگا اجلاس سے تربت کے نائب صدر طارق بابل نے کھاکہ کہ اس وقت اسمبلی میں جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو کسی کام سے کوئی سروکار نہیں انھوں نے کھاکہ یونیورسٹی، میڈیکل کالج لاکالج، کلچر سینٹر اور سٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ نیشنل پارٹی بنائے اور عوام کو روزگار نیشنل پارٹی مہیا کرے تو یہ نمائندے کش درد کی دوا ہیں اجلاس سے تحصیل صدر آصف فقیر، یعقوب ستار، باہوٹ چنگیز، نجیب ڈی ایم نے بھی خطاب کیا اور عبدالحمید بلوچ اور مویض بلوچ نے بی این پی سے استفی دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا .

. .

متعلقہ خبریں