نیب اجلاس: مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند، مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری منظور

(قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر افراد کے خلاف چار انکوائریو کی منظوری دیدی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں نیشنل ہائی ویزاتھارٹی کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ محکمہ آبپاشی اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ پشاورکے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق نیب نے مالم جبہ کیس پر مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں مالم جبہ کیس پشاور ہائی کورٹ کی روشنی میں آگے لے کر چلنے کی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے کہ سوات کے علاقے مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری اراضی کو 2014 میں ریزورٹس کے لیے لیز پر دینے کی رپورٹس منظر عام پر آئیں تھیں جن میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کا انکشاف ہوا تھا۔

شکایات سامنے آنے پر نیب کی جانب سے مذکورہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں جس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سینیٹر محسن عزیز پہلے ہی نیب کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان جمع کرواچکے ہیں۔

مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت محمود خان صوبائی وزیر سیاحت و کھیل تھے جبکہ محسن عزیز خیبرپختونخوا کے اسپورٹس بورڈ کے چئیرمین تھے۔اراضی کے لیز کا اشتہار 15 سال کے لیے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز کو 32 سال تک کے لیے بڑھادیا گیا تھا۔

جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے اب تک 814 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ اس وقت 1273 ریفرنس عدالت میں دائر ہیں جن کی مالیت 1300 ارب روپے ہے.

اعلامیے کے مطابق نیب نےغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے عوام کے پیسے برآمد کرکے واپس کروائے۔ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

13 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

8 hours ago