اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا 86.7 فی صد رہے گا . آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض 4.6 فیصد کم ہونے کا امکان ہے، اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا 82.1 فیصد رہنے کا امکان ہے .
رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان کا غیر ملکی قرض جی ڈی پی کا 40.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، اگلے
مالی سال پاکستان کا غیر ملکی قرض 0.5 فی صد کم ہونے کا امکان ہے . آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کا غیر ملکی قرض جی ڈی پی کا 40.1 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا صفر رہنے کی توقع ہے . آئی ایم ایف کے مطابق اگلے مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.2فی صد رہنے کی توقع ہے .
. .