شاہد آفریدی کی صاحبزادی نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی کو کیا تحفہ بھجوا دیا؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویلنٹائن ڈے پر ملنے والے تحفے کی تصویر شیئر کی ہے . کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری پر تحفے کی تصویر شیئر کی جو
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر وائرل ہے .

شاہین شاہ آفریدی کو ملنے والے تحفے میں خوبصورت گلدستہ اور اس پر لگا ایک غبارہ شامل ہے، ساتھ ہی اس پر ویلنٹائن ڈے کا کارڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے .

قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’شکریہ! میری محبت . ‘تاہم شاہین کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس دن انہیں یہ تحفہ کس کی جانب سے بھیجا گیا ہے . واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے طے پایاہے جس کی دونوں کےاہلخانہ نےتصدیق کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں