اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فریحہ جبین کی بیٹی اداکارہ امر خان نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ میں وزیر مملکت شہریار آفریدی کے ہمراہ شریک ہوئیں۔دونوں مہمانوں نے پروگرام کے مختلف سیگمنٹس میں پوچھے جانے والے سوالات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
دوران گفتگو اداکارہ سے عمران خان کے دورِ حکومت کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگلے 5 سال بھی ضرور ملنے چاہئیں۔اس کے علاوہ امر خان سے پوچھا گیا کہ ‘اگر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رشتہ آئے گا تو کیا آپ سوچیں گی؟’ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں میں اس بارے میں نہیں سوچوں گی۔دورانِ شو امر خان نے اعتراف کیا کہ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر شریف فیملی کے سب سے سریلے گلوکار ہیں اور ناصرف اچھے گلوکار بلکہ ایک خوبرو انسان بھی ہیں۔شو کے میزبان نے سوال کیا کہ ‘کیا مریم نواز کو اب شوبز میں قسمت آزمانی چاہیے؟’ امر خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ ‘ان کا ڈریسنگ سینس لاجواب ہے’۔لاہور میں پیدا ہونے والی اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ لاہور کی صاف ستھری سڑکیں دیکھ کر کراچی کے کچرے پر خاصہ افسوس ہوتا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…