اب مدتِ ملازمت میں مزید توسیع نہیں لے سکتا، اہم ادارے کے سربراہ نے معذرت کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کی 3 سالہ مدت ملازمت 25 اپریل کو ختم ہو رہی ہے اورانہوں نے مدت ملازمت میں توسیع سے معذرت کرلی ہے .
پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انہیں مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی تھی .

پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے، سی ای او کے لیے 20 سال کا ایوی ایشن سیکٹر کا تجربہ درکار ہے . کامیاب بزنس مین بھی سی ای او پی آئی اے کے عہدے کا اہل ہو سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں