ن لیگ میں دو دھڑے ہیں، ایک تحریک دوسرا انتخابات کا حامی ہے، وزیر خارجہ

(قدرت روزنامہ)شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن گومگوں کا شکار ہے۔ مسلم لیگ ن کے اندر دو دھڑے ہیں، ایک تحریکِ عدم اعتماد کا اور دوسرا انتخابات کا حامی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ تحرک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے، تحریک عدم اعتماد کا سیاسی انداز میں مقابلہ کریں گے اور اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کوئی کہے کہ میں آنا چاہتا ہوں تو کوئی منع تھوڑی کرے گا۔ چوہدری برادران نے اپوزیشن کو ویلکم کیا ووٹ کا وعدہ نہیں کیا۔ جن کا پیٹ چاک کرکے پیسا نکالنے کا بیان دیتے تھے ان سے بغل گیر ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بیٹا تیاری کر لو تمہارے سوالوں کا جواب تمہارے گھر میں دوں گا۔ 26 تاریخ کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کروں گا۔ سندھ کے حقوق کا تحفظ کرنے نکلے ہیں، سندھ پر قابض لوگوں سے سندھ کو آزاد کروائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان کا چہرہ سب کے سامنے واضح ہو گیا ہے۔میں مسکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کیے۔ تلمبہ واقعہ قابل مذمت ہے۔ اس شخص کو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تھا، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کو پوری قوم نے سراہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تین سے چار بار وزارتِ خارجہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ کا ایک اور اجلاس اگلے ماہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے دفتر خارجہ نے جو کردار ادا کیا دنیا اسکی تعریف کر رہی ہے۔ وزارت خارجہ اسی طرح کام کرتی رہے گی۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین اور روس کا دورہ وزیرعظم کی کامیابی نہیں؟ اب یورپی یونین نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی،امریکا نے پاکستان کے حق میں بیان دیا ہے۔ غیر ملکیوں سمیت 90 ہزار افراد کا افغانستان سے انخلا کیا۔ مسلم امہ کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

5 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

5 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

6 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

6 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

6 hours ago