(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ جو گھبرائے ہوئے ہیں انھیں اب چوہدری صاحب کی صحت کا خیال آ گیا ہے .
وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مونس الٰہی کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے .
گھبرانے والوں کو چوہدری شجاعت کی طبیعت کا خیال آ گیا .
وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایسی ٹریننگ کی ہے کہ وہ گھبرانے والے نہیں . گھبرانے والے بیس، بیس سال پرانے فوت ہونےوالوں کے گھر بھی جا رہے ہیں .
ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پانی سے بجلی بناتے تو سستی ہوتی . جب بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہوتا ہے .
عمران خان نے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کے معاملے پر تنازعات چل رہے ہیں . بدقسمتی سے ماضی میں طویل المدتی منصوبے نہیں بنائے گئے . ملک میں ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا .
وزیراعظم نے کہا کہ پانی سے بجلی بناتے تو اتنی مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا . پاکستان میں آدھی بجلی تیل سے بنتی ہے . تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوجاتی ہے .
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں پانی کی کمی ہے اسٹوریج کا نظام نہیں ہے . پاکستان نے 1960 میں دو ڈیمز بنائے . ڈیمزنہ بنانے کی وجہ سے ملک کو بیت بڑا نقصان ہوا ہے .
عمران خان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بہت اچھی سائیٹ پر ہے . کالا باغ ڈیم پر سندھ کو تحفظات ہیں . سندھ والوں کو یقین دہانی کرانی ہوگی کہ کالا باغ ڈیم سے انھیں فائدہ ہوگا .
چین کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چین اب تک پانچ ہزار بڑے ڈیمز بنا چکا ہے .
. .