چوہدری برادران پر مکمل اعتماد ہے، عمران خان

 

(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ جو گھبرائے ہوئے ہیں انھیں اب چوہدری صاحب کی صحت کا خیال آ گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مونس الٰہی کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے۔ گھبرانے والوں کو چوہدری شجاعت کی طبیعت کا خیال آ گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایسی ٹریننگ کی ہے کہ وہ گھبرانے والے نہیں۔ گھبرانے والے بیس، بیس سال پرانے فوت ہونےوالوں کے گھر بھی جا رہے ہیں۔

ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پانی سے بجلی بناتے تو سستی ہوتی۔ جب بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کے معاملے پر تنازعات چل رہے ہیں۔ بدقسمتی سے ماضی میں طویل المدتی منصوبے نہیں بنائے گئے۔ ملک میں ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پانی سے بجلی بناتے تو اتنی مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ پاکستان میں آدھی بجلی تیل سے بنتی ہے۔ تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوجاتی ہے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں پانی کی کمی ہے اسٹوریج کا نظام نہیں ہے۔ پاکستان نے 1960 میں دو ڈیمز بنائے۔ ڈیمزنہ بنانے کی وجہ سے ملک کو بیت بڑا نقصان ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بہت اچھی سائیٹ پر ہے۔ کالا باغ ڈیم پر سندھ کو تحفظات ہیں۔ سندھ والوں کو یقین دہانی کرانی ہوگی کہ کالا باغ ڈیم سے انھیں فائدہ ہوگا۔

چین کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چین اب تک پانچ ہزار بڑے ڈیمز بنا چکا ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago