(قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے نمبرز گیم پوری ہونے تک وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے کا فیصلہ کرلیا .
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے تحریک قومی اسمبلی میں رواں ہفتے جمع کروانے کی تجویز دی تھی .
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک عدم اعتماد 20 فیصد اراکین کے دستخطوں سے جمع ہونی ہے،اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اراکین کی تعداد 162 ہے، حکمران اتحاد کے پاس 179 اراکین ہیں .
پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا . تحریک جمع کروا دی تو پھر اس پر کارروائی شروع ہوجائے گی اور ہمارے پاس ابھی نمبرز پورے نہیں .
اپوزیشن کو تحریک کی کامیابی کےلیے دس اراکین کی ضرورت ہے .
اپوزیشن ق لیگ اور ایم کیوایم کے دس اراکین کی حمایت کا یقین ہونے کے بعد پی تحریک جمع کروانے گی .
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کےلئے کمیٹی بھی نہ بنا سکی .
واضح رہےکہ اپوزیشن کو تحریک جمع کرواتے وقت وزیر اعظم عمران خان کے خلاف باقاعدہ ایجنڈا دینا ہوگا .
. .