اپوزیشن کاوزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے نمبرز گیم پوری ہونے تک وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے تحریک قومی اسمبلی میں رواں ہفتے جمع کروانے کی تجویز دی تھی۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک عدم اعتماد 20 فیصد اراکین کے دستخطوں سے جمع ہونی ہے،اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اراکین کی تعداد 162 ہے، حکمران اتحاد کے پاس 179 اراکین ہیں ۔

پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ تحریک جمع کروا دی تو پھر اس پر کارروائی شروع ہوجائے گی اور ہمارے پاس ابھی نمبرز پورے نہیں۔

اپوزیشن کو تحریک کی کامیابی کےلیے دس اراکین کی ضرورت ہے۔

اپوزیشن ق لیگ اور ایم کیوایم کے دس اراکین کی حمایت کا یقین ہونے کے بعد پی تحریک جمع کروانے گی۔

 ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کےلئے کمیٹی بھی نہ بنا سکی ۔

واضح رہےکہ اپوزیشن کو تحریک جمع کرواتے وقت وزیر اعظم عمران خان کے خلاف باقاعدہ ایجنڈا دینا ہوگا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

3 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

3 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

3 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

4 hours ago