صبا قمر کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل صبا قمر کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

صبا قمر نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویرشیئر کی ہے۔

صبا قمر کے نئے فوٹو شوٹ میں اداکارہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں، جس کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہو رہیں ہیں۔

صبا قمر کی تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے گئے جن کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

اس سے قبل صبا قمر کے فوٹو شوٹ میں ان کی بلیک اینڈ وائٹ فوٹوز شامل تھین جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں۔

اداکارہ نے مثبت اور متاثر کن کیپشنز کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

صبا قمر کے فوٹو شوٹ میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ ایک عورت کتنی مضبوط اور بے خوف ہوتی ہے۔

اداکارہ نے اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ’درد عورت کو جنگجو بنا دیتا ہے، ’مجھے وہاں تلاش کرو جہاں جنگلی ہوتے ہیں‘ ۔

جبکہ ایک پوسٹ پر صبا قمر کی جانب سے خود کے لیے ’بے خوف‘ کا کیپشن دیا گیا تھا۔

مداحوں کی جانب سے اُن کے اچھوتے کیپشنز کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف نام بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ و فلم انڈسڑی میں اپنے نام کا لوہا منوانے والی صبا قمر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر کی تصاویر، ویڈیوز اور معاشرتی برائیوں پر بنائے گئے وی لاگز کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے اور اہمیت دی جاتی ہے۔

Recent Posts

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

1 min ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

32 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

34 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

47 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

56 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

1 hour ago