عامر لیاقت کو ایک اور اجازت مل گئی!!!! نئی نویلی دُلہن کا بڑا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے۔عامر لیاقت اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیدہ دانیہ شاہ میزبان سے کہتی ہیں میں نے ’ان‘ کو یہ بھی اجازت دی ہوئی ہے کہ اگر آپ نے شادی کرنی ہے تو کرلیں۔ جس پر میزبان حیرانی سے پوچھتے ہیں کیا آپ نے عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے جس پر دانیہ نے اثبات میں جواب دیا۔دانیہ شاہ مزید کہتی ہے کیونکہ یہ میرا حق نہیں ہے کہ میں ان کو مزید شادیاں کرنے سے روکوں، ان کی اپنی مرضی ہے یہ کریں نا کریں۔ اگر میں ان کو پیار دوں گی تو یہ میری طرف رہیں گے، اگر نہیں دوں گی تو یہ مزید شادی کرلیں گے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت نے 10 فروری کو سوشل میڈیا پر اپنے سے 31 سال چھوٹی ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت پہلے سے شادی شدہ ہیں انہوں نے اپنی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو طلاق دے دی تھی جب کہ ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے ان سے 9 فروری کو خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

55 mins ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

59 mins ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago