وسیم اکرم نے پہلی بار شاہد آفریدی کو کب دیکھا تھا؟

(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پاکستان کا میگا اسٹار قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ لی گئی اپنی پُرانی تصویر شیئر کی۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے پہلی بار شاہد آفریدی کو 1996 میں نیٹ پر دیکھا تھا اور اُنہوں نے ہمیں اپنی بولنگ کے علاوہ اپنی بیٹنگ سے متاثر کیا تھا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’شاہد آفریدی نے اس وقت کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور ایک بڑے میگا اسٹار بن گئے۔‘

سابق کرکٹر نے کہا کہ ’شاہد آفریدی کی موجودگی میں پاکستان نے بہت سے میچ جیتے ہیں اور اُنہوں نے دُنیا بھر سے کافی مقبولیت حاصل کی۔‘

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ’میں ان کی زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘

PSL سے دستبردار: شعیب اختر کا شاہد آفریدی کو مشورہ

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ کوشش کر رہے تھے کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے مگر پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی ہے، برداشت کی ہمت ختم ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔

Recent Posts

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

1 min ago

منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف…

2 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جاری، عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…

6 mins ago

کوہلو میں کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…

8 mins ago

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

14 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

15 mins ago