اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خود کو عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بتانے والی ہانیہ خان نے پی ٹی آئی رہنما سے متعلق کچھ دعوے کیے ہیں۔ ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل ہانیہ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری جب کہ سیدہ دانیہ شاہ چوتھی اہلیہ ہیں۔
تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ نے اپنا تعارف عامر لیاقت کی اہلیہ کے حوالے سے کروایا ہو۔اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں ہانیہ خان پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کررکھی ہے اور وہ طوبیٰ کو طلاق دے چکے ہیں جس پر عامر لیاقت نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا کہتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے تھے۔حال ہی میں عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر ہانیہ خان نے ان کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ہانیہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ یہ عامر لیاقت کی چوتھی شادی ہے، وہ ہمیشہ سے ہی کم عمر اور ایسی نوجوان لڑکیوں کی تلاش میں رہے ہیں، جن کا تعلق متوسط گھرانے سے ہو۔ہانیہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت لڑکیوں کو خواب دکھا کر ان کا کیرئیر بنانے کے وعدے کرکے ان سے شادیاں کرتے ہیں، طوبیٰ انور کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا، عامر لیاقت کی وجہ سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔ہانیہ خان نے شو کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں معلوم تھا کہ عامر لیاقت کا رویہ دوسری خواتین سے اچھا نہیں ہے پھر بھی میں نے ان سے شادی کی۔
اوٹاوا (قدرت روزنامہ) خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ…
لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف…
لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…