لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی سی ای سی کا اجلاس بلانے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اور گھبرا اپوزیشن رہی ہے؟
اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے گزشتہ روز شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے پارٹی کے سی ای سی اجلاس بلانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب فرماں رہے ہیں کہ اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے اس لیے حکومت کے اتحادیوں سے ملاقات کر رہی ہے لیکن اس اجلاس کے بلانے کے بعد سب کو پتا چل گیا ہے کہ گھبرا کون رہا ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مدد مانگی تھی ۔ جس پر چودھری برادران نے تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے ۔
لاہور (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے شہرت پانے والے ارشد ’چائے…
ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کو ’مس یونیورس‘ کے لیے امیدوار مل گئی جو…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 43سال کردی۔ نجی ٹی وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونس (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان…
اسلامک بینکاری پر پاکستان میں کافی کنفیوژن ہے، اسلامی اسکالرز اور علما کو بلا کر…
کراچی(قدرت روزنامہ)مہنگائی اور بجلی بلوں سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی، 16نومبر…