افغان صدر نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی

کابل(قدرت روزنامہ) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہم طالبان سے براہ راست مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں اور افغانستان کے تنازع کا فوجی حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لویہ جرگہ نے خطرناک 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کی مثال قائم کی۔ لویہ جرگہ کی جانب سے 5 ہزار طالبان کی رہائی امن کے لیے ہماری کوشش کا ثبوت ہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ آج کی جنگ خانہ جنگی نہیں بلکہ نیٹ ورکس کی جنگ ہے۔ امریکہ اور نیٹو سے فوجی انخلا کا فیصلہ واپس لینے کو کبھی نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور نیٹو کے فوجی انخلا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اب افغان عوام کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔

دوسری جانب عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کے وفد نے چین کا دورہ کیا۔ افغان طالبان کے وفد نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد صورت حال سنگین ہوچکی ہے۔

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے 5نکاتی ایس او پیز جاری کر دیئے

لاہور(قدرت روزنامہ)اے ٹی سی کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے پر جسٹس شاہد کریم…

1 min ago

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا مسئلہ حل، مگر کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوسف دیوان کمپنیز پاکستان بھر میں چارجنگ اسٹیشن ایکو سسٹم کی تعمیر…

4 mins ago

خاور مانیکا تشددکیس؛پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی درخواست ضمانت پر سماعت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت میں خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکیل…

6 mins ago

روہت شرما نے بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بابر…

12 mins ago

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما جنید اکبر بھی مستعفی، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے پارٹی کی جانب سے…

15 mins ago

آریانا گرانڈے کی آواز میں تبدیلی کا کلپ وائرل، تنقید کے بعد گلوکارہ نے عجیب منطق پیش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی مشہور گلوکارہ آریانا گرانڈے نے اپنی آواز کو تبدیل کرنے…

23 mins ago