(قدرت روزنامہ)ملکی سیاست میں ہلچل، جہاں ایک طرف اپوزیشن کے رابطے تیزہوگئے ہیں وہی دوسری طرف وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے۔
وزیراعظم کے میڈیا اجلاس طلب کرنے پرمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ’۔۔۔ اور گھبرا اپوزیشن رہی ہے ‘؟
اپوزیشن کے رابطے تیز، وزیراعظم بھی متحرک، اہم اجلاس طلب
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
پارٹی کا یہ اہم اجلاس وزیراعظم کے زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، اس کے ساتھ ساتھ اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔
اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کوآگے بڑھانے کیلئے تجاویز سمیت پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف کے لانگ مارچ پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سربراہ این سی او سی اسد عمر،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود، فرخ حبیب، علی زیدی، قاسم سوری، خسرو بختیار شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم نے ترجمانوں اور میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیوں کے جواب میں میڈیا حکمت عملی پر بریفنگ دی جائے گی۔
اپوزیشن کا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے کا فیصلہ
پوزیشن نے نمبرز گیم پوری ہونے تک وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
پیپلز پارٹی نے تحریک قومی اسمبلی میں رواں ہفتے جمع کروانے کی تجویز دی تھی۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک عدم اعتماد 20 فیصد اراکین کے دستخطوں سے جمع ہونی ہے،اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اراکین کی تعداد 162 ہے، حکمران اتحاد کے پاس 179 اراکین ہیں ۔
پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ تحریک جمع کروا دی تو پھر اس پر کارروائی شروع ہوجائے گی اور ہمارے پاس ابھی نمبرز پورے نہیں۔
اپوزیشن کو تحریک کی کامیابی کےلیے دس اراکین کی ضرورت ہے۔
اپوزیشن ق لیگ اور ایم کیوایم کے دس اراکین کی حمایت کا یقین ہونے کے بعد پی تحریک جمع کروانے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کےلئے کمیٹی بھی نہ بنا سکی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…