لاہور (قدرت روزنامہ) افغانستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز رحمان اللہ گرباز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی پیشکش کو اس لیے مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں . 20 سالہ گرباز نے ابوظہبی میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر سنچری کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی آمد کا اعلان کیا تھا .
نوجوان بلے باز بی پی ایل، ایل پی ایل اور ٹی 10 لیگ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے باعث اچھے کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں . ایک انٹرویو میں 20 سالہ رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے مجھے بی پی ایل کی جانب سے پیشکش تھی لیکن آپ جانتے ہیں کہ میں پی ایس ایل میں کھیلنا پسند کرتا ہوں اسی لیے پی سی بی کیساتھ یہاں معاہدہ کیا ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ ہر لیگ میں افغانستان کیلئے پوری دنیا میں کھیلنا ایک بڑی کامیابی ہے اب اگر موقع ملا ہے تو بہتر ہو گا کہ ہم ان اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ تجربہ حاصل کریں جیسا کہ اب پی ایس ایل میں ہو بھی رہا ہے .
گرباز نے پی ایس ایل کی باؤلنگ کے معیار کو دیگر T20 مقابلوں کے مقابلے میں بہترین قرار دیا اور ہائی کلاس کوچز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو انتہائی بہتر وقت اور موقع قرار دیا . انہوں نے کہا سچ کہوں تو پی ایس ایل باقی لیگز کے مقابلے مختلف اور بہتر ہے . یہاں یہ ہے کہ باؤلرز کا معیار دیگر لیگوں کے مقابلے میں بہت اعلیٰ ہے . گرباز نے ایم ایس دھونی اور اے بی ڈویلیئر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا . افغان بلے باز نے مزید کہا کہ وہ کسی مخصوص شاٹ کے بارے میں نہیں سوچتے یا کسی کو کاپی نہیں کرتے مگر یہ ہے کہ کھیل سے متعلق مشورہ کرنا ہو تو راشد خان سے پوچھ لیتا ہوں .
. .