لاہور (قدرت روزنامہ) افغانستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز رحمان اللہ گرباز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی پیشکش کو اس لیے مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں۔ 20 سالہ گرباز نے ابوظہبی میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر سنچری کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی آمد کا اعلان کیا تھا۔
نوجوان بلے باز بی پی ایل، ایل پی ایل اور ٹی 10 لیگ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے باعث اچھے کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں 20 سالہ رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے مجھے بی پی ایل کی جانب سے پیشکش تھی لیکن آپ جانتے ہیں کہ میں پی ایس ایل میں کھیلنا پسند کرتا ہوں اسی لیے پی سی بی کیساتھ یہاں معاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر لیگ میں افغانستان کیلئے پوری دنیا میں کھیلنا ایک بڑی کامیابی ہے اب اگر موقع ملا ہے تو بہتر ہو گا کہ ہم ان اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ تجربہ حاصل کریں جیسا کہ اب پی ایس ایل میں ہو بھی رہا ہے۔
گرباز نے پی ایس ایل کی باؤلنگ کے معیار کو دیگر T20 مقابلوں کے مقابلے میں بہترین قرار دیا اور ہائی کلاس کوچز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو انتہائی بہتر وقت اور موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا سچ کہوں تو پی ایس ایل باقی لیگز کے مقابلے مختلف اور بہتر ہے۔ یہاں یہ ہے کہ باؤلرز کا معیار دیگر لیگوں کے مقابلے میں بہت اعلیٰ ہے۔ گرباز نے ایم ایس دھونی اور اے بی ڈویلیئر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔ افغان بلے باز نے مزید کہا کہ وہ کسی مخصوص شاٹ کے بارے میں نہیں سوچتے یا کسی کو کاپی نہیں کرتے مگر یہ ہے کہ کھیل سے متعلق مشورہ کرنا ہو تو راشد خان سے پوچھ لیتا ہوں۔
موبائل چارجر ناکارہ، اشیائے خور و نوش کی منہ مانگی قیمتیں اور مستقل تاخیر نے…
57 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ہیں جبکہ 47فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں کراچی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹیز…
نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک سامنے آگئی اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فتنہ الخوارج کے…
چین کی وزارت خارجہ ترجمان اور پاکستان کی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس…
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جاری ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی…