شادیاں دو، تین یا چار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(قدرت روزنامہ)رواں ہفتے 14 فروری یعنی ویلنٹائن ڈے سے 3 روز قبل یاسر سہروردی کی ایک نئی نظم سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .

متعدد نعت و کلام اور نظم پڑھنے والے یاسر سہروردی کی وجہ شہرت ’کنفرم جنتی‘والا کلام بنی جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کی .


گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ان کی ایک نظم ’میں بھی شادی کروں گا‘ کے ٹائٹل سے بنائی گئی ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی .
تاہم ایک بار پھر ان کی ایک نظم ’ہم بھی شادی کریں گے دو تین چار‘ کے ریلیز کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی .
اس حوالے سے یاسر سہروردی کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے مغربی کلچر ہے جسے مسلمانوں میں اچھا نہیں سمجھا جاتا اس لیے میرا پیغام ہے کہ ویلنٹائن سے بہتر ہے شادی کرو اور زیادہ دل ہے تو دو، تین یا چار کرو .

. .

متعلقہ خبریں