(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فوری طور پر کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے کرپٹوکرنسی ویب سائٹس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی سے رائے بھی مانگ لی ہے .
پی ٹی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے 1 ہزار 540 کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے بھیجیں ہیں تاہم اس سے متعلق قانونی حوالہ کمزور ہے .
پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک کےسرکلرکو بنیاد بنا کر ساری ویب سائٹس بند نہیں کی جا سکتیں، جب تک کوئی میکانزم نہیں بنا لیتے ویب سائٹس بند نہیں ہوں گی .
پی ٹی اے حکام کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہو گا، متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کر دی ہے .
. .