عمران خان سے امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ناراض، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو سکتی ہے، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی ارشاد عارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بھی ٹھیک نہیں ہے اس لیے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے . ارشاد عارف کا کہنا تھا کہ دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ امریکا وزیراعظم سے ناراض ہیں ، جوبائیڈن نے صدارت سنبھالنے کے بعد ابھی تک ایک کال نہیں کی .
ان وجوہات کو بنیاد رکھ کر 23مارچ سے پہلے ہی عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تواس کے کامیاب ہونے کے بہت چانسز ہیں . دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
صدر شہباز شریف نے پارٹی وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی . اپنی رہائشگاہ آمد پر چوہدری پرویز الٰہی نے شہباز شریف اور ان کے وفد کے انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا . شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اپنی اور پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی . چوہدری شجاعت حسین نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی . دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سردار ایازصادق، رانا تنویرحسین، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ، شبیر عثمانی،رکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین شریک ہوئے . ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی . ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں ہونے والی مختلف ملاقاتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اورمسلم لیگ کی قیادت سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تعاون مانگ لیا . چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے روانگی سے قبل شہباز شریف کی رہائشگاہ پر لیگی رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی جس میں ملاقات کے ایجنڈے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا . شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ اور سلطان رفیق شریک ہوئے . شہباز شریف نے کہا کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں پیشرفت کر رہے ہیں .
. .