پاکستان نیوی نے خون کی مہلک بیماری میں مبتلا بچے کی نیول آفیسر بننے کی خواہش پوری کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی نے میک اے وش پاکستان کے خون کی مہلک بیماری میں مبتلا 17 سالہ بچے حسب علی کی نیول آفیسر بننے اور آگسٹا آبدوز کے وزٹ کی خواہش پوری کردی۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ حسب علی کو بیج لگاکر لیفٹیننٹ کے اعزازی عہدہ عطا کیا۔ اس موقع پر وائس ایڈمرل اویس بلگرامی نے میک اے وش کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیمار بچے کی نیول آفیسر بننے کی خواہش کو پاکستان نیوی کیلئے ایک

اعزاز قرار دیا۔ بعد ازاں سب میرینز کمانڈر کموڈور سید سجاد حسین نے حسب علی کو اس کی خواہش کی تکمیل کیلئے ڈاکیارڈ میں آگسٹا 90 آبدوز جسے نیوی کا تاج تصور کیا جاتا ہے، کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر میک اے وش پاکستان کے بانی صدر اشتیاق بیگ نے حسب علی کا نیول آفیسر بننے کا خواب پورا کرنے پر پاکستان نیوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حسب علی کی پاکستان نیوی کا آفیسر بننے کی خواہش اس بات کا مظہر ہے کہ وہ پاکستان نیوی کے افسران کو اپنا ہیرو تصور کرتا ہے۔

Recent Posts

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

4 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

31 mins ago

’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ…

45 mins ago

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

59 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

1 hour ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

1 hour ago