مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل سوشل میڈیا مہم پر سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔ذرائع کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات، اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے بتایاکہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے،اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں۔ عمران خان نے کہاکہ ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی کامیابیوں

پر بات کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل سوشل میڈیا مہم پر سخت اظہار ناراضگی کیا اور کہاکہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

Recent Posts

کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے: راشد لطیف

لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…

5 hours ago

عمران خان کی رہائی امریکہ کی مرضی پر منحصر نہیں ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…

5 hours ago

خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…

5 hours ago

پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں آ گئے

لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…

5 hours ago

گھر بیٹھ کر تنقید کرنیوالوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا:علی امین گنڈاپور

صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…

6 hours ago

قومی ٹیم بھارت سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلے گی، نجی ٹی وی کا سنسنی خیز دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…

7 hours ago