اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیرمین پاکستان الائنس آف پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن شیخ محمد اکرم کی پریس کانفرنس، حکومت سے نجی سکولوں کے مسائل
حل کرنےکا مطالبہ کیا . پریس کانفرنس میں شیخ محمد اکرم نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے،حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر کے نجی ادارے نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع کریں گے .
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں سکول بند ہونے سے نجی تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں، اس لئے حکومت بلا سود قرضے اور ٹیکسوں میں چھوٹ دے، فیسوں کے اعتبار سے سکولوں کی درجہ بندی کی جائے اور حکومت نجی تعلیمی اداروں کو سٹیک ہولڈر تسلیم کرے .
. .