اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی
صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید فیچر پر کام شروع کر دیا ہے . واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی 'کور فوٹوز' کا آپشن بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کروائے گا جس کے تحت پروفائل پر کور فوٹو لگائی جا سکے گی .
یہ فیچر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور ٹوئٹر پر کافی سال پہلے متعارف کرایا گیا تھا البتہ اب واٹس ایپ نے اس پر کام شروع کردیا ہے . تاہم یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے بزنس اکاؤنٹس کے لیے متعارف کروایا جائے گا، اس سے صارفین کو اپنی پراڈکٹ کی نمائش میں آسانی ہو گی . تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف پروفائل پر کیمرے کے نشان والے آپشن پر جاکر گیلری سے تصویر منتخب کرکے کور فوٹو پر لگا سکیں گے . واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا تو اعلان نہیں کیا گیا تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں صارفین کی اس فیچر تک رسائی ممکن ہوگی .
. .