واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ، جدید فیچر پر کام شروع ہو گیا، کیا تبدیلی لانے والے ہیں؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی
صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ‘کور فوٹوز’ کا آپشن بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کروائے گا جس کے تحت پروفائل پر کور فوٹو لگائی جا سکے گی۔یہ فیچر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور ٹوئٹر پر کافی سال پہلے متعارف کرایا گیا تھا البتہ اب واٹس ایپ نے اس پر کام شروع کردیا ہے۔تاہم یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے بزنس اکاؤنٹس کے لیے متعارف کروایا جائے گا، اس سے صارفین کو اپنی پراڈکٹ کی نمائش میں آسانی ہو گی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف پروفائل پر کیمرے کے نشان والے آپشن پر جاکر گیلری سے تصویر منتخب کرکے کور فوٹو پر لگا سکیں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا تو اعلان نہیں کیا گیا تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں صارفین کی اس فیچر تک رسائی ممکن ہوگی۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

8 hours ago