اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کو شادی کے تحفے میں ’وزارت ‘ دینے کا مطالبہ
کر دیا گیا۔سینئر صحافی حسن نثار سے جب عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ میں عامر لیاقت پر سڑا بیٹھا ہوں، ہم تو دو شادیوں سے آگے نہیں جا پائے اور انہوں نے ہیٹرک کر لی۔گرو اور چیلے دونوں صحیح جا رہے ہیں۔تیسری شادی پر تنقید عامر لیاقت کے ساتھ زیادتی ہے،میں نے تو اپنے کالم میں انہیں مبارکباد بھی دی ہے اور وزیراعظم کو مشورہ بھی دیا ہے کہ انہوں نے خالی مبارکباد کیوں دی، سلامی دیں اور سلامی کی شکل میں وزارت دینی چاہئیے۔عامر لیاقت عمران خان کے ساتھی ہیں۔انہیں مبارکباد تو بہت لوگوں نے دی ہو گی،وزیراعظم کو مبارکباد کے ساتھ وزارت بھی دینی چاہیے۔حسن نثار نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے ۔۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے بس یہیں تک رکھنا۔ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں دانیہ سے شادی پر وزیراعظم سے ہوئی گفتگو پر بات کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔دوران انٹرویو عامر لیاقت نے بتایا کہ عمران خان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میری غلطیوں کو بھی انھوں نے نظر انداز کیا ہے اور عمران خان نے میری ایسی غلطیاں بھی نظر انداز کی جو نہیں کرنا چاہیے تھیں تاہم انھوں نے کیں، یہ ان کی مجھ سے محبت ہی ہے۔رہنما پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے تیسری شادی پر مجھ سے پوچھا کہ شادی ہوگئی میں نے کہا جی تو انھوں نے سوال کیا کہ کون سی والی ہے میں نے جواب دیا تیسری جس کے بعد وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ’ بس یہیں تک رکھنا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…