سبی،سیکورٹی فورسز پر دستی بم حملہ

سبی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع سبی میں موٹر سائیکل سواروں کی جا نب سے سبی ناڑی بینک چیک پوسٹ پرپھینکا گیا ہینڈ گرینڈ زوردار دھماکہ سے پھٹ پڑا تا ہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا . تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ سبی کی حدود میں ناڑی بینک چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد ہینڈ گرینڈ پھینک کر رفوچکر ہوگئے ہینڈ گرینڈ زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ کے باعث پاس کھڑی موٹر سائیکل کو جزوی نقصان پہنچ تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہ مل سکی پولیس نے نامعلوم ملزماں کی تلاش شروع کردی خبر آنے تک ملزماں کی گرفتار ی عمل میں نہ آسکی .

. .

متعلقہ خبریں