کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ چمن شہر کو جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی اور عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی سرحدی شہر ہونے کی وجہ سے تجارت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے . جدید دور کے تقاضوں اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر شہر کی ٹاؤن پلاننگ کی جائے گی تاکہ تاجروں کے ساتھ ساتھ عام عوام کو سہولیات مل سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن شہر کو ترقی یافتہ اور معاشی سرگرمیوں کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن بابر خان، ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ د اد خان، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر محمد ایوب، صابر خان، محکمہ لائیو سٹاک کے ثاقب زیب، ڈاکٹر امجد علی اور محکمہ انڈسٹریل کامرس کے سعید احمد موجود تھے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ چمن شہر کو معاشی حب اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا جس کے لیے مشترکہ کوراڈینیشن بے حد ضروری ہے .
انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی پروجیکٹ سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا اور کاروباری حضرات بھی مستفید اور کاروبار مزید مستحکم ہوجائینگا چمن شہر کے ترقیاتی پروجیکٹ کو دو فیز میں تقسیم کیا گیا ہے فیز ون میں فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکیٹ، بس اینڈ ٹیکسی اسٹینڈ اور لاری اڈا کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا جس سے لوگوں کو سہولیات کے ساتھ ساتھ شہر میں رش کی صورتحال میں قدرا بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پر کام کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ سہولیات کے حوالے سے مکمل سروے کرکے رپورٹ پیش کریگی اور اس پروجیکٹ پر مرحلہ وار کام شروع کرنے باقاعدہ آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت اور ریلیف فراہم کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں . تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت کاروبار کے مواقع اور سہولیات کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا .
. .