چمن شہر کو جدید اور تریافتہ بنانے میں حکومت کوشاں ہے، کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ چمن شہر کو جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی اور عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی سرحدی شہر ہونے کی وجہ سے تجارت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔جدید دور کے تقاضوں اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر شہر کی ٹاؤن پلاننگ کی جائے گی تاکہ تاجروں کے ساتھ ساتھ عام عوام کو سہولیات مل سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن شہر کو ترقی یافتہ اور معاشی سرگرمیوں کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن بابر خان، ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ د اد خان، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر محمد ایوب، صابر خان، محکمہ لائیو سٹاک کے ثاقب زیب، ڈاکٹر امجد علی اور محکمہ انڈسٹریل کامرس کے سعید احمد موجود تھے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ چمن شہر کو معاشی حب اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا جس کے لیے مشترکہ کوراڈینیشن بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی پروجیکٹ سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا اور کاروباری حضرات بھی مستفید اور کاروبار مزید مستحکم ہوجائینگا چمن شہر کے ترقیاتی پروجیکٹ کو دو فیز میں تقسیم کیا گیا ہے فیز ون میں فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکیٹ، بس اینڈ ٹیکسی اسٹینڈ اور لاری اڈا کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا جس سے لوگوں کو سہولیات کے ساتھ ساتھ شہر میں رش کی صورتحال میں قدرا بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پر کام کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ سہولیات کے حوالے سے مکمل سروے کرکے رپورٹ پیش کریگی اور اس پروجیکٹ پر مرحلہ وار کام شروع کرنے باقاعدہ آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت اور ریلیف فراہم کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت کاروبار کے مواقع اور سہولیات کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا۔

Recent Posts

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

1 min ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

1 min ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

16 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

29 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

34 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

45 mins ago